بھائی کا قتل‘ عمر قید پانے والے ملزم کی اپیل پر سماعت 15 فروری تک ملتوی

بھائی کا قتل‘ عمر قید پانے والے ملزم کی اپیل پر سماعت 15 فروری تک ملتوی

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے ویلفیئر کلینک چلانے والے شخص اور عملے کو عدالتی احکامات (بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

کے باوجود ہراساں و پریشان کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پولیس حکام سے 4 مارچ کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ڈاکٹر عبدالمجید نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مہر علی فاطمہ ٹرسٹ کے نام سے کلینک جو کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹرڈ ہے۔ اس کے معاملات میں پولیس تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکار مداخلت کرتے ہیں۔ وہ سائل اور عملے پر فوجداری مقدمات درج کراکے انتقامی کاروائی کررہے ہیں قبل ازیں بھی عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد نہیں ہوا تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا اس کے باوجود پولیس اہلکار اور دیگر لوگ باز نہ آئے اور عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود تنگ کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ پولیس حکام کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا جائے اور توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لاکر انہیں شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -