بجلی‘ گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ شیخ عباس 

    بجلی‘ گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ شیخ عباس 

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدربہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں  1.95روپے اضافہ کے فوری بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں 1.53روپے اضافہ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس 13.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یونٹ مہنگی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،بجلی گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی ہونے سے برآمدات کاتسلسل متاثر ہوگا اوراشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی جس سے ہر طبقہ فکر خاص کرصنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے ہر ماہ منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے جو ناقابل قبول اور صنعتی شعبہ کے لیے زہر قاتل ہے صر ف فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرکے عوام پر 10ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم پاکستان مہنگائی میں کمی کے بلندوبانگ دعوئے کررہے ہیں تو دوسری طرف آئے روز پٹرول، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے جوان کے بیانات کے بالکل منفی ہے۔ عوام پرآئے روز بوجھ ڈالاجارہاہے۔حکومت نے ایک طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاتودوسری طرف 83پیسے بجلی بھی بڑھادی کیونکہ حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں لہٰذا تنخواہیں عوام نے بجلی کے پیسوں سے ہی دینی ہے جوافسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ختم کیا جائے کیونکہ صنعتی شعبہ سے اس مد میں بجلی استعمال کے بعد کثیرر قم بجلی بلوں میں وصول کرلی جاتی ہے لیکن صنعتی شعبہ بعض از فروخت مصنوعات مارکیٹ سے یہ قیمت وصول نہیں کرسکتے حکومت اس کی ادائیگی کا بندوبست کرے یا پھر یہ ظالمانہ فارمولہ ختم کیا جائے۔

شیخ عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -