وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے نذیر احمد بلوچ کی ملاقات 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے نذیر احمد بلوچ کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) لودھراں کی عوام کے حقیقی لیڈر عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات نیک نیتی کام کرانے والے لودھراں کی عوام کے محبوب لیڈر ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے لودھراں کی عوام کی خدمت کرنے کا حق ادا کردیا  ممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد خان بلوچ نے  وزیر اعلی پنجاب سے ہونے والی اس ملاقات میں پورے لودھراں کی بلا تفریق نمائندگی(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
 ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے تفصیلی طور پر لودھراں کے تمام چھوٹے بڑے مسائل سے تفصیلی طور پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگاہ کیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لودھراں کا بہت جلد دورہ کرنے کے حوالے سے بھی خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لودھراں کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کسی کے ساتھ بھی فنڈز کے حوالے سے زیادتی نہیں ہوگی  ایم پی اے خان نزیر احمد خان بلوچ نے پختہ روڈز ریوائز روڈز کی سکیمیں بھی منظور کیں اس موقع پر ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے سردار عثمان بزدار سے کہا کہ آپ کے وزیر اعلی پنجاب بننے  سے جنوبی پنجاب کے مسائل ماضی کی نسبت اب بہترین طریقے سے حل ہو رہے ہیں آپ عوامی مسائل حل کرانے والے پنجاب کی تاریخ کے بہترین وزیر اعلی ثابت ہوئے ہیں ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ کی وزیر اعلی پنجاب سے یے ہونے والی ملاقات لودھراں کی عوام کیلئے  سنگ میل ثابت ہوگی لودھراں کی  مزید تعلیمی ترقی بیروزگاری کا خاتمہ فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے بہت زیادہ اہم پیش رفت چند روز تک ثابت ہوگی اس، ملاقات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی لیڈر ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ 50 سال، بلا تفریق عوام کی خدمت کرنے والے محسن لودھراں عظیم لیڈر حاجی احمد خان بلوچ کا بیٹا ہوں کسی کے ساتھ فرق نہیں کر سکتا لودھراں کے سب عوام کی  بلا تفریق نمائندگی کی ہے انشااللہ بہت جلد اس ملاقات  کا فائدہ لودھراں کی عوام کو ہوتا ہوا نظر ایے گا لودھراں میں بہت جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب خود بھی ایں گے  ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے مزید کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے جہانگیر خان ترین کا کھلاڑی ہوں سب مسائل پر بلا تفریق  آواز کر ایا ہوں تحریک انصاف لودھراں میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں اور دو سال بعد انے والے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف  اپنی بہترین خدمت کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی انشااللہ اسی طرح عوام کی سچی خدمت کرنے کا منشور جاری رہے گا۔
ملاقات