حکمران خود کرپٹ‘ اپوزیشن کا بیانہ درست ثابت ہوا‘ افتخار احمد خان

حکمران خود کرپٹ‘ اپوزیشن کا بیانہ درست ثابت ہوا‘ افتخار احمد خان

  

خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کلب خان گڑھ کے سینئیر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے قبل ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کی ویڈیو آنے اور اس کرپٹ پریکٹس میں حکمران جماعت ملوث ہونے سے (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

اپوزیشن کا بیانیہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران خود کرپٹ ہیں اور پارلیمنٹ میں لائی جانے والی ترمیم محض ڈرامہ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے انہوں نیکہا کہ اپوزیشن متحد ہے سینٹ کے الیکشن میں متحدہ اپوزیشن سمیت پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور حکومت منہ دیکھتی رہ جائے گی۔نوابزادہ افتخار خان نے کہا کہ ان نااہل اور نکمے لوگوں کو لانے والے خود پریشان ہیں کہ ان سے پہلی دفعہ ایک سلیکیٹڈ کے لانے میں غلطی ہوئی ہے انہوں نیکہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر سارا فنڈ وزیراعلی اپنے حلقے میں خرچ کر رہے ہیں جبکہ ضلع مظفرگڑھ جہاں سے تین اراکین اسمبلی کا تعلق اپوزیشن سے ہے انہیں ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے قومی شاہراہ مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند قاتل روڈ بن چکی ہے اس سٹرک پر سالانہ سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس کی دورویہ تعمیر کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی میں کئی بار آواز اٹھائی ہے لیکن پنجاب حکومت اس حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے اس موقع ملک نذیرسندیلہ، ملک رضوان الرحمن، مہرراشدنصیرسیال، شیخ طارق قریشی، راناسہیل فرزند، سہیل امیرخان، مہروسیم سجادسیال، ملک عبدالرزاق جھانب،انجینئر وسیم رزاق جھانب سمیت دیگر موجود تھے۔

افتخار احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -