حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی‘ محمد ندیم قریشی 

    حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی‘ محمد ندیم قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز ر پو رٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت کسی دباو میں نہیں آئے گی اور لانگ مارچ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،حکومت کو سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل کا واضح ادراک ہے بہت جلد ان کے درپیش مسائل حل کردئیے جائیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشاری سیاست کا (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
حصہ بننے کی بجائے افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کیا جائے، ملازمین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کرائے جائیں گے۔سینٹ انتخاب میں اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے اپوزیشن کا اعتراض سودا بازی کی سیاست کو ہوا دینے کی گھناونی سازش جسے کسی طوربھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف انتخابات کے قیام کی علمبردار اور حامی جماعت ہے اور اس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سینٹ انتخابات و اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا واضح طور پر عیاں ہوچکا ہے کہ انہوں نے کس طرح ذاتی مفادات کے حصول کیلئے عوام کو بیوقوف بنایا تھا اب یہ لوگ صرف اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اس میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتیں حکومت گرانے کی چاہے جتنی کوششیں کرلیں اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوپائیں گی کیونکہ قوم کی ہمدردیاں آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور رہیں گی،انہیں ہر فورم پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ندیم قریشی