ڈیرہ پولیس کی کارروئی‘ 3 گینگز کے 9 ارکان گرفتار‘ لاکھوں کا مال برآمد 

    ڈیرہ پولیس کی کارروئی‘ 3 گینگز کے 9 ارکان گرفتار‘ لاکھوں کا مال برآمد 

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی مختلف وارداتوں میں ملوث ارشاد عرف کالو گینگ،غلام عباس عرف خدی گینگ،نذر عرف نذری گینگ کے 9افراد ارشاد عرف کالو،رضوان،یعقوب، غلام عباس رف خدی، انعام اللہ،محمد نادر عرف لکڑ شاہ، نذر حسین عرف نذری، محمد اکرم عرف گرفتار جبکہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

کی وارداتیں جن میں  چوری۔ڈکیتی کی گئی 12 موٹر سائیکل چھینی گئی 3 لاکھ روپے کی کیش رقم 5 عدد پسٹل  اور ڈکیتی موبائلز 4 تولہ طلائی زیوارات،31 عدد ولایتی شراب وغیرہ شامل ہیں۔ برآمد کر لئے گئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی  افتخار احمد ملکانی کی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، ہاؤس رابری شاپ موٹر سائیکل ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری،موبائل ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 مختلف گینگز کے ارشاد عرف کالو گینگ غلام عباس عرف خدی گینگ، نذر عرف نذری گینگ 9 افراد ارشاد عرف کالو،رضوان، یقعوب، غلام عباس عرف خدی،انعام اللہ،محمد ارشاد عرف ککڑ شاہ،نذر حسین عرف نذری،محمد اکرم،محمد عمران، گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروق برآمد کر لیا جن میں چوری،ڈکیتی کی گئی 12 عدد موٹر سائیکلیں 3لاکھ روپے کیش رقم 5 عدد پسٹل ڈکیتی شدہ موبائل 4 تولہ طلائی زیوارات اور 31 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ یہ تین مختلف گینگ علاقہ تھانہ گدائی تھانہ صدر تھانہ سول لائن تھانہ سٹی کے علاؤہ میں سنگین وارداتیں کرتے تھے جن میں اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کرکے خواتین سے سونا اتارنا اور شہر کے مختلف تاجروں کی دکانوں سے کیش چھیننا موٹر سائیکل ڈکیتی چوری کی وارداتیں شامل ہیں اس سے پہلے اس گینگ کا کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں تھا جس کو تلاش کرنا پولیس کے لیے انتہائی مشکل چیلنج تھا تھانہ سٹی کی اچھی منیجمنٹ  سے اس گینگ کو ڈنٹفائی کرکے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

گینگز گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -