سالی کو قتل کرکے خود کشی کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج
ملتان (وقائع نگار)مظفر آباد پولیس نے زیادتی کی کوشش کرنے (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
مزاحمت پر گولی مارکر سالی کو قتل کرنے اور خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق غلام شبیر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میری 18سالہ بیٹی سنیاں اپنی بڑی بہن انیلہ کیگھر بستی لابر گئی ہوئی تھی جہاں پر ملزم میرا داماد فہیم نے اپنی بیوی اور میری بیٹی انیلہ کو گھر سے باہر کینوں لینے کی غرض سے بیھج کر دروازے کی کنڈی لگاکر سنیا کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا میری بیٹی کی مزاحمت پر پسٹل کا سیدھا فائر کرکے موت کیگھاٹ اتار دیا اور خود بھی کنپٹی پو پسٹل کی گولی مارکر خودکشی کرلی،پولیس نے والد کی مدعیت میں خودکشی کرنے والے داماد فہیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ درج