ہائبرڈ بائیو گیس کے منصوبوں کا افتتاح  وزیراعلیٰ اگلے ماہ کرینگے‘ ڈاکٹر اختر ملک

    ہائبرڈ بائیو گیس کے منصوبوں کا افتتاح  وزیراعلیٰ اگلے ماہ کرینگے‘ ڈاکٹر ...

  

 ملتان (نیوز ر پو رٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  کی زیر صدارت محکمہ توانائی میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاسمحکمہ توانائی گزشتہ دو سالوں میں ایک (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

متحرک محکمہ بن کر ابھرا ہے۔ ڈاکٹر اختر ملک ملتان: محکمہ توانائی پنجاب لاہور میں وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارات اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری توانائی محمد عامر جان اور ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس حوالے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کرنے سے پیشتر اجلاس بلایا ہے۔محکمہ توانائی گزشتہ دو سالوں میں ایک متحرک محکمہ بن کر ابھرا ہے۔سولر، ہائیڈل اور سولر بائیو گیس پر مشتمل ہائبرڈ منصوبوں پر اچھی پیش ہے۔ویہاڑی اور سمندری کے ہائبرڈ بائیو گیس منصوبوں کا افتتاح مارچ میں وزیر اعلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال لاہور، نشتر ملتان جی سی یو لاہور اور زرعی یونیورسٹی میں ریٹروفٹنگ کے منصوبے مکمل ہیں۔لیہ میں پاکستان کی تاریخ کا سستا ترین سو میگا واٹ سولر منصوبہ رواں سال مکمل ہو جائے گا۔ سکولوں، جامعات اور بنیادی مراکز صحت کی سولر پر منتقلی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ پنجاب کی آئندہ پچیس سال کی انرجی کی ضروریات کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ وزیر توانائی کی سیکرٹری توانائی اور انکی پوری ٹیم کو زبردست کام کرنے پر شاباش دی۔

اخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -