ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

  

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،مویشی،موٹرسائیکلز سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد ارسلان عاشق کی دوکان میں تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے سعد علی، تھانہ قطب پور کے علاقے امام بخش، تھانہ گلگشت کے (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

علاقے غلام حسین،محمد سفیان، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ذوالقرنین کی موٹرسائیکلیں،تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد ارسلان کا موبائل مالیت24ہزار جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد بخت کیگھر سے مویشی مالیت4لاکھ10ہزار چوری ہوگئے،پولیس واقعات کے متعلق مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -