جنوبی پنجاب کیلئے پنجاب بورڈ آٖ انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح 

  جنوبی پنجاب کیلئے پنجاب بورڈ آٖ انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (جنرل ر پو رٹر)جنوبی پنجاب کے لئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار الیاس تنویر خان کے ہمراہ ملتان ایوان تجارت و صنعت کے صدر خواجہ صلاح الدین سمیت جنوبی پنجاب کے آٹھ چیمبرز کے صدور نے ڈیجیٹل اسکرین پر ہینڈ اسکین کرتے (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
ہوئے افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی بی آئی ٹی کے سہولت ڈیسک کے قیام کے لئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ایوان تجارت و صنعت ملتان کے درمیان ایم او یو سائن ہوا۔ سی ای او پی بی آئی ٹی ارفع اقبال اور ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار الیاس تنویر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکوت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے وسائل منظم طریقے سے استعمال میں لا رہی ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رخ ملتان کی طرف موڑ رہے ہیں،خطہ کی زراعت اور لائیو سٹاک پر ہمارا فوکس ہے۔ جنوبی پنجاب کی فارن ایکسچینج بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور انڈسٹرلائیزیشن کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق خطہ کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ لوگوں کے صوبے کو اشاروں سے نہیں چلایا جا سکتا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے لئے صرف وعدے کئے جاتے رہے۔ جنوبی پنجاب سے وزیراعظم اور صدر بھی بنے تھے مگر کوئی کام نہیں کر سکا۔ موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کو الگ سیکرٹریٹ دے کر اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دروازے جنوبی پنجاب کے لئے کھلے ہیں، فیسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام اس کی ابتداء ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب الگ صوبہ ہوگا۔ سردار تنویر الیاس نے مزید بتایا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ گوراد میں اپنا آفس قائم کرنے جا رہا ہے۔ وزیراعلی جی بی کی درخواست پر پی بی آئی ٹی نے گلگت بلتستان میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پلیٹ فارم سے تمام صوبوں کی مدد کر کے پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوششوں کی وجہ سے 45 فیصد آم کی ایکسپورٹ بڑھی ہے۔ انڈسٹری کی ترقی کی بدولت ہی زرعی انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ میرا خواب ہے کہ خواتین کا ایک سپیشل اکانومک زون قائم کیا جائے  مظفر گڑھ میں سپیشل اکانومک زون کے قیام کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب تمام شعبوں کی یکساں ترقی کا ویژن رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ بھرپور رہنمائی بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی روایات پر اب حقیقی معنوں میں عمل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلکہ دنیا بھر میں کشمیریوں سمیت جس ملک میں بھی ظلم ہوتا ہے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ مؤقف ہے کہ وزیراعظم قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو بہت آگے لے جانے کی  کوشش کر رہے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر اسلامو فوبیا کو اسلام سے الگ کرنے کی دلیلیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دیں۔ بھارت کا وزیراعظم مودی ایک موذی بیماری اللہ کا عذاب ہے۔ پی ڈی ایم نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا صرف ہمیں روکنے کے لئے ہے۔ مگر پوری دنیا میں کاروبار کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہو گیا۔ حکومت نے کورونا کے دور میں کنسٹرکشن، ٹکسٹائل اور سیمنٹ انڈسٹری کو مثالی پیکجز دیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہاکہ پی بی آئی ٹی کا ہیلپ ڈیسک جنوبی پنجاب کے لئے بہت بڑا قدم ہے۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کو ایک شناخت دی ہے۔ بہت سی وجوہات کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا۔ جنوبی پنجاب پاکستان کا مرکز ہے، یہاں سستی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ابھی تک حکومت ریگولیٹر کے طور پر ہے ہم جنوبی پنجاب میں سہولت لے کر آئے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک سے انفراسٹرکچر کیلئے قرضوں کا کام جاری ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو جنوبی پنجاب میں ترجیح دی جا رہی ہے۔ بہاولپور کو موٹر وے سے ملانے کے لئے 40 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں ملتان کے لئے جم خانہ کلب منظور ہو جائے گا۔ صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان  خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے پی بی آئی ٹی کے سہولت ڈیسک کے ذریعے سہولیات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ سہولت ڈیسک خطے کی معاشی، زرعی اور صنعتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پی بی آئی ٹی کا سہولت ڈیسک ملتان چیمبر میں قائم ہوگا۔ میں موجودہ حکومت کی ایز آف ڈؤنگ بزنس کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ کورونا وائرس کی صورتحال میں حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جنوبی پنجاب کے خطے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے خطے میں معاشی و صنعتی انقلاب آئے گامعروف صنعتکار و ڈائریکر سرمایہ کاری بورڈ پنجاب اور شمع بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی ملز کے سی ای او شیخ احسن رشید نے پی بی آئی ٹی کے ہیلپ ڈیسک کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار الیاس تنویر، معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اورملتان چیمبر آف کامرس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی بی آئی ٹی کا ڈیسک جنوبی پنجاب کے لئے ایک نعمت ہے۔ پی بی آئی ٹی ڈیسک کے قیام کا کریڈٹ چیئرمین سردار الیاس تنویر کو جاتا ہے۔ پی بی آئی ٹی کو انٹرنیشنل سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ سی پیک کے حوالے سے بھی ملتان مرکز بنتا ہے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کی بہت دلچسپی جنوبی پنجاب کی زرعی انڈسٹری میں ہے۔ چائنہ نے پاکستان کو تقریباً 300 آئٹمز کو ڈیوٹی فری رسائی دی ہے۔ 40 سے 45 آئٹمز پاکستان میں بن رہی ہے، اگر ہم یہاں 260 کے قریب اشیاء کی لوکل مینو فیکچرنگ کریں تو ہم اپنی ایکسپورٹ بڑھا سکتے ہیں۔ پی بی آئی ٹی جنوبی پنجاب کے لئے مستقبل میں بہت کلیدی کردار ادا کرے گا۔ معروف صنعتکار و صدر ڈیرہ غاریخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال  الدین رومی نے کہا کہ احسن رشید نے پی بی آئی ٹی کے ہیلپ ڈیسک کی تجویز دی جس کو فوری منظور کیا گیا۔ پی بی آئی ٹی ڈیسک کی سہولت سے جنوبی پنجاب کے تمام 8 چیمبرز مستفید ہونگے۔ مجھے امید ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔ میری گزارش ہے کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں پی بی آئی ٹی ہیلپ ڈیسک بنائے جائیں۔ جنوبی پنجاب اب صوبہ بننے جا رہا ہے۔ فارن انویسٹمنٹ کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے۔ ملتان جغرافیائی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جگہ مکمل طور پر بھر چکی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مظفرگڑھ میں ہونے قائم ہونے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکانومک زون قائم کیا جائے، حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے۔ سی سی او پی بی آئی ٹی عرفہ اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اکنامک حب زونز کو اپر پنجاب کی طرح تمام سہولیات فراہم اور سی پیک پراجیکٹس سے منسلک کریں گے۔ بزنس گروتھ کے لئے سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب کی پر کیپٹا جی ڈی پی جنوبی پنجاب سے زیادہ ہے، اس کو برابری کی سطح پر لے کر آئیں گے۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ ملتان کی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ملتان جنوبی پنجاب کا ایک ہب بن چکا ہے۔ ایز آف ڈؤنگ بزنس پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ کمرشل سرگرمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے تقریب میں شریک جنوبی پنجاب کے آٹھ چیمبرز کے صدور اور تین وومن چیمبرز صدور کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں جبکہ ملتان ایوان تجارت و صنعت سے،سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ سابق صدور خواجہ محمد یوسف،میاں فضل الہی شیخ، خواجہ محمد حسین،چوہدری الطاف شاہد،شیخ فہیم ستار،رابعہ شہزاد،شازیہ ہاشمی،اظہر بلوچ،طلعت جاوید،محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔
افتتاح