جیپ ریلی بین الاقوامی سطح پر پاکسان کا  روشن چہرہ پیش کرتی ہے‘ کمشنر بہاولپور

جیپ ریلی بین الاقوامی سطح پر پاکسان کا  روشن چہرہ پیش کرتی ہے‘ کمشنر ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی مستحکم پاکستان کی نمائندہ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آج یہاں ڈیراور کے مقام پر 16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے نقطہ آغاز، فوڈ اسٹریٹ اور کیمپ سائیٹ کے انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اپنے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور زبیر احمد دریشک، ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال،ڈی پی او بہاول پور حسن مشتاق سکھیرااور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ناصر حمید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی اتحادویگانگت کی بہترین مثال ہے اور ریلی کی 15کلومیٹر حدود میں پبلک و پرائیویٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے حوالہ سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔نیز جیپ ریلی کے لئے ٹریفک پلان، ریسکیو، سیکورٹی اور تفریحی سرگرمیوں کو بھی مربوط منصوبہ بندی کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

کمشنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -