بی آئی ایس ایل فور جنوبی پنجاب سکواش ٹورنامنٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی 

  بی آئی ایس ایل فور جنوبی پنجاب سکواش ٹورنامنٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر) بلوچستان انٹر نیشنل اسکواش لیگ (بی آئی ایس ایل)سدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 11تا19فروری 2021 کوملتان میں شروع ہو گئی ہے اس میگا ایونٹ میں قومی وبین الاقوامی اسکواش کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے دوران مہمان خصوصی چیئرمین بی آئی ایس ایل پرنس آغا عمر احمد زئی نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پورے ملک سے(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 قومی کھلاڑیوں کو ان کی ذہنی اور جسمانی سختی کو چیلنج کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔مہمان خصوصی نے مذید کہا کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کھیل ایک اہم وسیلہ ہے اور کھیلوں میں حصہ لینے سے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔یہ ٹورنامنٹ قومی و بین الاقوامی سطح پر اسکواش کو فروغ دینے کے لئے بی آئی ایس ایل کے عزم کا حقیقی مظہر ہے۔ بی آئی ایس ایل سدرن پنجاب اسکواش ٹورنامنٹ کا پہلا میچ مدینہ ظفر اور کائنات عامر کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدینہ ظفر نے 11/9،11/2،11/2 کامیابی حاصل کی دوسرا میچ رشنا محبوب اور سعدیہ گل کے درمیان کھیلا گیا جس میں رشنا محبوب نے 11/6،11/2،11/5،11/9،11/4  کامیابی حاصل کی۔

رونمائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -