نیازی حکومت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے‘ جمشید دستی 

نیازی حکومت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے‘ جمشید دستی 

  

چوک مہرپور (نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کا رکنیت سازی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے یونین لیول پرورکرز  کنونشن کرانے کا اعلان، گزشتہ روز قصبہ بصیرہ میں بھی رکنیت سازی کے حوالے سے  ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں  چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی نے  کنونشن سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کی طرف سے مہنگائی کے طوفان  نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، انہوں نیکہا کہ وزیراعظم عمران خان (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے  ملک میں آٹا، گھی، چینی، گیس، پٹرول، سمیت بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عمران خان کا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے غریب عوام سے گھر سمیت منہ کا نوالہ تک چھین لیا، لاکھوں غریب نوجوان ڈگریاں لے کے درد بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں، انہوں نیکہا کہ ملک دشمن  پی ڈی ایم کے جلسے امریکہ، اسرائیل، انڈیا کی آشیرباد سے کیئے جا رہے  ہیں اور ان جلسوں میں ملک دشمن لٹیرے  دنیا کی سپر فوج پاکستان آرمی کے خلاف تقریریں کرنے والے ملک کے غدار ہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،عوامی راج پارٹی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں،انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اقتدار میں آ کر عوام کو روزگار کی فراہمی اور مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔اس موقع پرصمد خان دستی، انجینئر محمد خان مروت، رضا خان چانڈیہ، ذیشان نور ضلعی صدر یوتھ ونگ، عبدالرزاق دستی عبدالجبار دستی، پاشا خان قلندرانی، محمد خان دستی، اقبال خان دستی، نصیر خان دستی، فیاض خان دستی،عبید زرگر، نائیک امیر، ابو ظہبی، فلک شیر  قلندرانی،یاسر نذیر کبڑا،یاسر دستی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -