مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے‘ ابراہیم خان

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے‘ ابراہیم خان

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے گزشتہ تیس سالوں سے نظام بگڑا ہوا ہے اس کو درست کرنے کیلئے ٹائم درکا ر ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان دیانتدار شخص ہیں اور محب(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

 وطن پاکستانی ہیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ شجاع آباد پھاٹک تا بستی ملوک روڈ کا ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر بیس کروڑ لاگت آئے گی یہ ڈبل روڈ مینگو ریسرچ تک بنے گاجس پر عنقریب جلد کام شروع ہو جائے گا پل چھوٹی نہر تا راجہ رام روڈ موٹر وے انٹر چینج کا بھی ٹینڈر ہو چکا ہے جس کا ایک ہفتہ کے اندر کام شروع ہو جائے گا جنوبی بائی پاس بھی اٹھارہ کروڑ کی لاگت تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے جس کا عنقریب افتتاح کریں گے اسی طرح شجاع آباد شہر کیلئے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز دئیے گئے ہیں جس میں قبرستان میں ٹف ٹائل واک وے جس سے لوگوں کو بارش میں دفنانے میں دشواری پیدا نہ ہو پیر مبین ٹاؤن روڈ کیلئے بھی فنڈز منظور ہو چکے ہیں اورشجاع آباد تا جلالپور پیروالا روڈفنڈز کی منظوری کیلئے کوشاں ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی عمر کے لحاظ سے سینٹ میں جا رہے ہیں انہوں مزید کہا کہ نواب لیاقت علی خان بھی آنے والے عام انتخابات میں ہمارے گروپ کا حصہ ہوں گے۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -