سیت پور میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2ساتھی فرار

      سیت پور میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2ساتھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ صدر علی پور ڈکیتی کی واردت کر کے فرار ہوجانے والے ڈاکوں کا تھانہ سیت پور کے علاقے میں پولیس سے ٹاکرا، پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ، پولیس کی بھی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جنگل میں فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت امان اللہ جاکھا کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈکیت 20 سے زائد ضلع مظفرگڑھ و ضلع راجن(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
 پور میں  قتل، ڈکیتی،اغوا، اغوا برائے تاوان جیسے مقدمات میں مرکزی کردار کی حیثیت سے ملوث نکلا، 10 اور 11 فروری کی درمیانی شب بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ صدر علی پور کے علاقے تین نامعلوم ڈاکوں نے شہری سے موٹر سائیکل، نقدی و موبائل فون چھین کر جانب سیت پور فرار ہو گئے ہیں، اس اطلاع پر ناکہ بندی کرائی گئی سیت پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری میں فائرنگ کی، کچھ دیر بعد جب ڈاکوں کی فائرنگ ختم ہوئی تو ایک ڈکیت شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ دو ساتھی ساتھ ہی جنگل میں فرار ہو گئے، جبکہ ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، موقع پر فارنزک سائنس ایجنسی یونٹ اور کرائم سین انوسٹی گیشن طلب کی گئی جبکہ ایس ڈی پی او علی پور خالد روف بھی جائے موقع پر پہنچ گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت امان اللہ جاکھا کے نام سے ہوئی جس سے ڈکیتی شدہ موبائل، شہری کا شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد کرالیا گیا، جسکا ریکارڈ چیک کیا گیا  تو اس پر ضلع مظفرگڑھ اور راجن پور میں قتل، اغوا برائے تاوان، اغوا، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین نوعیت کے 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس مقابلہ