انٹی کرپشن کی کارروائی‘ رشوت  لیتے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  انٹی کرپشن کی کارروائی‘ رشوت  لیتے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن بہاولنگر نے بلدیہ منچن آباد کے پٹواری یونس کو رقم رشوت مبلغ 20,000 روپے بابت مدعی کا پٹہ الاٹمنٹ عملدرآمد کے,رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔الزام علیہ(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 یونس پٹواری بلدیہ منچن آباد نے مدعی عظیم حبیب ولد حبیب خان سکنہ منچن آباد سیکچی آبادی وارڈ نمبر 12 کوٹھی منچن آباد کا پٹہ الاٹمنٹ پر عملدرآمد کے سلسلہ میں رقم رشوت مبلغ 20,000 روپے وصول کی۔ عدنان آصف بھٹہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن, اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم 20ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ نمبر03/2021 مورخہ 02-02-2021درج کرلیا۔یونس پٹواری سرکاری کام کے سلسلہ میں مدعی عظیم حبیب سے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بہاولپور کے ہتھے چڑ گیا۔تفتیش مقدمہ عدنان آصف بھٹہ, اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن,  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ,  بہاولنگر کر رہے ہیں۔

پٹواری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -