کراچی سے فیصل آباد جانیوالی مال  گاڑی سے بنک کرنسی لوٹنے کی  کوشش‘ چور بوگی کے تالے توڑ کر فرار

  کراچی سے فیصل آباد جانیوالی مال  گاڑی سے بنک کرنسی لوٹنے کی  کوشش‘ چور ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی سے فیصل آباد جانیوالی مال گاڑی سمہ سٹہ ریلوے یارڈ میں سیکورٹی عملہ کے باوجود بوگی کے تالے توڑ کر بنک کرنسی(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 لوٹنے کی کوشش تفصیل کے مطابق کراچی سے فیصل آباد جانیوالی مال گاڑی 501UPکراچی سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے کرنسی نوٹ لیکر فیصل آباد جارہی تھی گزشتہ رات دو بجے جب گاڑی سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پہنچی جو تین گھنٹے یارڈ میں کھڑی رہی مال گاڑی کی گارڈ بریک کے ساتھ دو بوگیوں میں کرنسی نوٹ تھے جس کی حفاظت کے لئے کراچی سے آٹھ پولیس اہلکار اور ایک خزانہ سیکورٹی انسپکٹر تعینات تھے اس کے باوجود چوروں نے بوگی کے تالے توڑدیئے جب مال گاڑی صبح 15-5پر ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ آئی تو خزانہ انسپکٹر تنویر نماز پڑھنے کے بعد واپس آیا تو بوگیوں کو چیک کیا تو ایک بوگی کا تالا ٹوٹا ہوا تھا پولیس سکاٹ عملہ کو اٹھایا اطلاع پر مقامی ریلوے تھانہ سمہ سٹہ کو طلب کرلیا گیا خزانہ اسپکٹر تنویر نے بتایاکہ بوگی کا تالا توڑکر دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں کھلا ہمیں موقع پر کھولنے کی اجازت نہیں ہے فیصل آباد پہنچ کر مکمل جانچ پڑتال کی جائے گئی کہ کرنسی نوٹ چوری ہوئے ہیں یانہیں مقامی ریلوے انتظامیہ نے مزید حفاظت کے لیے پانچ پولیس اہلکار فیصل آبادتک تعینات کردیئے گئے۔

کرنسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -