لال سہانرا پارک سے چوری ہونیوالے 3  ہر ن اسلم نامی شخص کے ڈیرے سے برآمد

لال سہانرا پارک سے چوری ہونیوالے 3  ہر ن اسلم نامی شخص کے ڈیرے سے برآمد

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل پارک لال سہانرا سے چوری کئے گئے تین ہرن محکمہ جنگلات کی ٹیم نے برآمد کر لئے۔ نیشنل پارک لال سہانرا 25آر ڈی کے جنگلہ سے 9فروری کی شب 3ہرن (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

چوری کر لئے گئے۔ محکمہ جنگلات نے ان ہرنوں کا سراغ لگا لیا اور مخبروں کی اطلاع پر چک 32بی سی میں محمد اسلم ولد عنایت کے ڈیرے سے یہ ہرن برآمد کر لئے گئے۔ ان ہرنوں کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مار پارٹی میں ڈی ایف او نیشنل پارک اعجاز تبسم، کنزرویٹر فاریسٹ بہاول پور سعید تبسم بھی شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ہرن نیشنل پارک کے 4ڈیلی ویجز اور ایک مستقل ملازم کی ملی بھگت سے چوری کئے گئے تھے جن کے نام اللہ نواز، محمد اقبال، محمد اسلم، محمد رمضان اور ارشاد ہیں۔

ہرن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -