امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف‘ سوالیہ پیپر ایک گھنٹہ میں حل کرناہوگا 

امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف‘ سوالیہ پیپر ایک گھنٹہ میں حل کرناہوگا 

  

ملتان (جنرل ر پو رٹر)امتحانات کا نیا طریقہ متعارف، سوالیہ پیپر ایک گھنٹے میں حل کرنا ہوگا۔کورونا وائرسکے باعث سرکاری سکولوں میں بچوں کاامتحانچار شفٹوں میں لیا جائے گا،امتحانمئی کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا، پچاس نمبر کا سوالیہ پیپر ایک گھنٹہ میں حل کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق کورونا کے باعثسرکاری سکولوں میں امتحانات چار شفٹوں میں لیے جائیں (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

گے، پہلی سیآٹھویں جماعتکیامتحانمئی کے آخری ہفتہ میں منعقد کیے جائیں گے،سرکاری سکولوں میں طلباکاامتحانمعروضی طرز پر لیا جائے گا، پیپر حل کرنے کیلئے تمامطلباکو ایک گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا، بچوں کاامتحانپچاس نمبر کا لیا جائے گا، جس میں پچیس سوالات ہونگے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے، باقی پچاس نمبر ہوم ورک کے ہونگے۔سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر دو یا تین شفٹوں میں بھیامتحانلیا جاسکتا ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں سیامتحانمیں زبانی سوالات پوچھے جائیں گے،امتحانکیلئے سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ذرائع کاکہنا ہیکہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی آئی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچہ جات میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، بورڈز نے ویب سائٹ پر سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز کے طور پر پرچہ جات کے نمونے اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔

سوالیہ پیپر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -