رحیم یار خان: 2 ڈاکٹروں سمیت 19 افراد میں کرونا کی تصدیق 

رحیم یار خان: 2 ڈاکٹروں سمیت 19 افراد میں کرونا کی تصدیق 

  

ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ) کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آگئی2ڈاکٹروں اور 10خواتین سمیت 19افراد میں وائرس کی تصدیقایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ103افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیابضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2164 تک پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ روز دو ڈاکٹروں اور 10خواتین سمیت 19افراد65سالہ ڈاکٹر محمد سلیم39سالہ ڈاکٹر زفر خان10سالہ مومنہ20سالہ ماروی50سالہ فرزانہ34سالہ ثمن زین(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

26سالہ افشاں بی بی28سالہ دل پذیر33سالہ زاہدہ ریاض70سالہ تسلیم اور45سالہ عاصمہ فاطمہ28سالہ تیمور57سالہ شاہد پرویز31سالہ سرمد علی50سالہ محمد عاشق80سالہ محمد شریف31سالہ محمد وسیم اور 65سالہ مشتاق احمد کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق 103افراد کو کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2164تک جا پہنچی ہے جبکہ محکمہ صحت عملے نے  بیرون ملک سے آنے والے چارمسافروں کو کورونا شبہ کی وجہ سے  ایئر پورٹ پر  روک لیا۔رپورٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ محکمہ صحت ملتان عملے نے گزشتہ روز نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے چار مسافروں کو روک لیا۔جن میں ملتان کے رہائشی شمس خان،کوٹ ادوں سے تعلق رکھنے والے عنیبیہ فرخ،حانیہ فرخ اور جویریہ فرخ کے نام شامل ہیں۔مسافروں کے بارے معلوم ہواکہ یہ تمام مسافر یوکے سے سیدھا ملتان ایئر پورٹ پہنچے تھے ان کے پاس اپنی کووڈ کی رپورٹ بھی منفی موجود تھی مگر ایس او پیز کے مطابق پی سی آر کی رپورٹ منفی آنے کے بعد چاروں مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -