انصاف اور تحفظ کی فراہمی حکومت کا منشور ہے‘ شہاب الدین سیہڑ
چوک اعظم (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا ہے کہ انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری حکومت کا منشور ہے۔وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق،املاک اور کاروبارکی حفاظت کے لئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ڈی سی کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے دفتر افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)
کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدندیم عباس،چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نویدگجر،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،ممبرپنجاب بارکونسل غلام مصطفی جونی،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار غضنفرشاہ،ارشداسلم خان،عبدالستار علوی،حبیب اللہ گرواں،ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخار بابرکھتران،عون خان تنگوانی،علی اصغر گورمانی،افسران،وکلاء اور میڈیانمائندگان موجودتھے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین خان سیہڑنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی امید ہیں اور ہم انہیں بھرپور تحفظ فراہم کریں گے تاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوانہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کی ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیزکمیٹی نے بہترین خدمات انجام دیں ہیں جس کے لئے چیئرمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اظفر ضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیزکمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ڈی سی کمپلیکس میں کمیٹی کے دفتر کاقیام اہداف کے حصول کویقینی بنانے کی عملی کڑی ہے۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے متعلق اووسیز پاکستانیز کی تمام درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نوید گجرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی کمیٹی نے 95فی صددرخواستیں نمٹادیں ہیں انہوں نے کہا کہ دفتر کے قیام سے معاملات کو فوری حل کرنے میں پیش رفت ہوگی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو دفتر سے رابطہ کرنے اور اپنے مسائل حل کروانے میں آسانی ہوگی۔تقریب سے ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخاربابرکھتران اور اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او نے ربن کاٹ کر دفتر چیئرمین اوورسیزپاکستانیز کمیٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔قبل ازیں چیئرمین اوورسیزپاکستانیز کمیٹی کی جانب سے شہاب الدین خان سیہڑ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اے ڈی سی آر کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
شہاب الدین