پہلا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دیدی۔قذافی سٹیڈیم لا ہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان جنوبی افریقی ٹیم 166 رنز بناسکی۔اس سے قبل اپنی اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔بابر کے بعد قومی ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 37 کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فیلکوایو نے آؤٹ کیا۔نئے آنیوالے بلے باز حسین طلعت بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 69 کے مجموعی سکور پر 15 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوگئے۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو صرف 4 رنز بنا کر فورٹیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ اور فہم اشرف بھی زیادہ دیر رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔اس دوران وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے ذ مہ داری سے اننگز جاری رکھتے ہو ئے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹی 20 سنچری مکمل کی، وہ احمد شہزادکے بعد تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانیوالے دوسرے پاکستا نی بن گئے ہیں۔رضوان نے 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے فیلکوایو نے 2، فورٹیون،تبریز شمسی اور لوتھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے اوپنرز نے مستحکم آغاز  فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہو نیوالے کھلاڑی جینیمین ملان تھے جنہیں 44 کے انفر ا د ی سکور پر عثمان قادر نے بولڈ کردیا۔پاکستان ٹی 20ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر،محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن کررہے ہیں اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا،  تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل ہیں۔
میچ 

مزید :

صفحہ اول -