افغانستان کے مشرقی علاقے میں دھماکہ،1شہری ہلاک،4زخمی 

افغانستان کے مشرقی علاقے میں دھماکہ،1شہری ہلاک،4زخمی 

  

جلال آباد(شِنہوا)مشرقی صوبہ ننگرہارکے ضلع بحسود میں بم دھماکے کے باعث1شہری ہلاک جبکہ4دیگرزخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جمعرات کوجاری بیان میں کہاگیاہے کہ دھماکہ خیزڈیوائس ریڑھی کے اندرنصب کی گئی تھی جومقامی وقت کے مطابق صبح 8بج کر30منٹ پرپھٹ گئی جس میں 1شہری موقع پرہلاک جبکہ 4دیگرزخمی ہوگئے۔بیان میں مزیدتفصیلات بتائے بغیر کہاگیاہیکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔گزشتہ متعدد مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی صورت میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کے واقعات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔

 دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -