کورونا مزید 33 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1270 نئے مریض

کورونا مزید 33 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1270 نئے مریض
کورونا مزید 33 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1270 نئے مریض

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، بلوچستان میں 18 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929، اسلام آباد میں 42 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 994، سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 279 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -