وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہری نکلے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہری نکلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہری نکلے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات دہری شہریت کے حامل نکلے،  کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم کے معاون   رؤف حسن امریکی گرین کارڈ ہولڈر نکلے۔

ایکسپریس نے کابینہ ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ  رؤف حسن نے 96 لاکھ 51 ہزار 450 روپے نقدی ، بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار 177 روپے ،فرنیچر سمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے تاہم وہ   گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں۔ رؤف حسن کے اثاثوں میں کوئی سرمایہ کاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد رؤف حسن کا اس عہدے پر تقرر کیا گیا تھا، ان سے پہلے  تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا دہری شہریت سامنے آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -