خشک میوہ جات کی بحرین منتقلی لیکن ان میں دراصل کیا چیز چھپا کر بھیجی جارہی تھی؟ کسمٹز حکام بھی دم بخود رہ گئے 

خشک میوہ جات کی بحرین منتقلی لیکن ان میں دراصل کیا چیز چھپا کر بھیجی جارہی ...
خشک میوہ جات کی بحرین منتقلی لیکن ان میں دراصل کیا چیز چھپا کر بھیجی جارہی تھی؟ کسمٹز حکام بھی دم بخود رہ گئے 
سورس: Wikimedia Commons

  

 کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ کسٹمز نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں چار  کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی، 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، حکام نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی کی ۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی،  برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -