سعودی عرب میں بھی تبدیلی کیلئے کام جاری، مزید کتنے اعلیٰ حکام پکڑے گئے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

سعودی عرب میں بھی تبدیلی کیلئے کام جاری، مزید کتنے اعلیٰ حکام پکڑے گئے ؟ ...
سعودی عرب میں بھی تبدیلی کیلئے کام جاری، مزید کتنے اعلیٰ حکام پکڑے گئے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

  

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف کارروائی کی گئی، ملزمان کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف، بلدیات، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ کا کہنا ہے کہ 48  افراد میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی  ہے۔ان   کے علاوہ  17 دیگر مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا،  یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملوث میں 411 افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی   گئی ہیں جن کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -