انشورنس رقم کیلیے ماں کو مردہ قرار دینے والا پاکستانی گرفتار لیکن دراصل کس ملک سے پکڑا گیا؟

انشورنس رقم کیلیے ماں کو مردہ قرار دینے والا پاکستانی گرفتار لیکن دراصل کس ...
انشورنس رقم کیلیے ماں کو مردہ قرار دینے والا پاکستانی گرفتار لیکن دراصل کس ملک سے پکڑا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) کراچی میں موجود  زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس رقم بٹورنے کےکیس کا  مبینہ ملزم اور پاکستانی خاتون کے بیٹے کو امریکہ میں گرفتار کرلیا گیا،  فہد سلیم کھربے کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور اس کی مبینہ املاک کی معلومات کی تصدیق کی جارہی ہے۔یادرہے کہ ملزم نے امریکہ میں والدہ کے نام پر موجود دو انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے کاغذی کارروائی میں انہیں مردہ قرار دیدیا تھا۔ 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سیما کھربے نے انہیں مردہ قرار دیئے جانے پر اپنے بیٹے فہد کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور بیان دیا تھاکہ اس کا واردات سے تعلق نہیں، تین اکاؤنٹس کا سراغ لگا تھا جس میں  ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے، یہ پاکستانی اکاؤنٹس تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق  ان ہی اکاؤنٹس کی معلومات پر فہد سلیم کھربے کو گرفتار کیا گیا۔