اسرائیل کا جدید میزائل سسٹم ایشیائی ملک کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

اسرائیل کا جدید میزائل سسٹم ایشیائی ملک کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
اسرائیل کا جدید میزائل سسٹم ایشیائی ملک کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

  

اسرائیل(ویب ڈیسک) ڈیڑھ درجن سے زائد ایسے اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملک کے جدید ترین میزائل سسٹم کی غیر قانونی تیاری، ٹیسٹنگ اور فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں  دفاعی امور کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کےمؤقر اخبار ’ ہیرٹز‘ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 20 افراد غیر قانونی طور پر ایک ایشیائی ملک کو اسرائیل کا جدید ترین میزائل سسٹم فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ گرفتار شدگان سے پولیس اور اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ (Shin Bet) مشترکہ طور پر تفتیش و تحقیق کررہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گرفتار شدگان کے متعلق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے نہ صرف غیرقانونی طور پر میزائل کو تیار کیا، اس کو ٹیسٹ کیا بلکہ فروخت بھی کردیا،  انہوں نے جدید ترین میزائل سسٹم ایک ایشیائی ملک کو فروخت کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے غیرقانونی طور پر جدید ترین میزائل سسٹم خریدنے والا ملک کون سا ہے؟ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کو بیرون ملک سے غیر ملکی عناصر نے اس حوالے سے ہدایات دی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اس کے عوض مالی فوائد کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -