پی ایس ایل چھ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع، کون سے کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے؟ خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل چھ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع، کون سے ...
پی ایس ایل چھ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع، کون سے کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے؟ خوشخبری آ گئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کراچی کنگز کے شیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین جمعہ کی صبح کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلاٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے ہیں جو ہوٹل پہنچنے پر کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے۔ 

پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی سکواڈ کا حصہ بن کر ازخود قرنطینہ لیشن اختیار کر کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہو گا جو 22 مارچ تک جاری رہے گا اور اس دوران چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ کورونا وائرس کے باعث قائم سیکیور ببل کے باعث اس مرتبہ لیگ کے میچز صرف کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے البتہ نیشنل کنٹرول کمانڈ سینٹر (این سی او سی) نے 20 فیصد تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ 

مزید :

کھیل -