لداخ کے معاملہ پر چین اور بھارت میں سمجھوتہ طے پاگیا

لداخ کے معاملہ پر چین اور بھارت میں سمجھوتہ طے پاگیا
لداخ کے معاملہ پر چین اور بھارت میں سمجھوتہ طے پاگیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -