چیئرمین نیب سے منی ٹریل مانگنے والے کیپٹن (ر) صفدر کی انکوائری کیلئے طلبی، مگرکب ؟ الزامات بھی سامنے آگئے
پشاور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گھر کی منی ٹریل مانگنے کے لیے ان کے گھر کےباہر پہنچنے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد اور سابق ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر کو منگل کو نیب خیبرپختونخوا پشاور آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اثاثہ جات معلوم ذرائع سے زیادہ ہیں ، انکوائری کے دوران کرپشن اور بدعنوانی کے شواہد ملے ہیں لہذا 16فروری کی صبح گیارہ بجے پیش ہو کر موقف پیش کریں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کیپٹن صفدر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لے کر آئیں ۔رپورٹ کے مطابق نیب کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ صفدر نے تفتیش کےدوران جائیدادوں سے متعلق جعلی دستاویزات پیش کیں لیکن اصل نوعیت کا پتہ چلنے پر وہ تفتیش کے دوران طیش میں آگئے تھے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون سے بھی انکار کردیا ۔