ٹی 20 کی تاریخ میں علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہو گیا

ٹی 20 کی تاریخ میں علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہو گیا
ٹی 20 کی تاریخ میں علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہو گیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے کرکٹ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے فیصلوں کی معترف ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تاہم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے عظیم امپائر علیم ڈار نے ٹی 20انٹرنیشنلز میں 12 فیصلے ایسے کئے جنہیں مختلف ٹیموں نے چیلنج کیا تاہم ڈی آ رایس ٹیکنالوجی نے ان میں سے مسلسل 11 فیصلوں کو درست ثابت کر دیا لیکن پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔ 

علیم ڈار نے مہمان ٹیم کے کپتان ہینری کلاسن کو عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس پر انہوں نے ریویو لے لیا جس دوران ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند سٹمپس سے باہر جا رہی تھی اور یوں علیم ڈار کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔ 

مزید :

کھیل -