سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخاب سے معذرت 

سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخاب سے معذرت 
سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخاب سے معذرت 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخاب سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن کی سماعت کی۔سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پربلدیاتی انتخابات سے معذرت کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرمرتضیٰ وہاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پرحلقہ بندیاں غیرآئینی ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ مردم شماری کی حتمی رپورٹ یکم مارچ سے قبل شائع کی جائے،سیکرٹری آئی پی سی وزیراعظم سے رابطہ کریں، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کمیشن معاملے پرمارچ کے پہلے ہفتے دوبارہ سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -