کرس گیل کا موسیقی کی دنیا میں نام کمانے کا فیصلہ
کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز کرس گیل نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرس گیل سنجیدگی سے ڈانس ہال میوزک کیریئر شروع کرنے کے ساتھ اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کررہے ہیں، انہوں نے 2020ءمیں ڈانس ہال آرسٹس سٹائیلو جی کے ساتھ ایک ری مکس کیا تھا جو کامیاب بھی رہا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب موسیقی کی دنیا میں نام کمانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
کرس گیل کا کہنا ہے کہ میں نے مذاق میں سٹائیلو جی سے ری مکس کا کہا، پھر ایک دن وہ میرے گھر آئے اور کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے سمجھا کہ وہ مذاق کررہا تھا لیکن وہ سنجیدہ تھے، ہم نے ری مکس کیا اور وہ کامیاب رہا، اب میں ’ٹرپل سنچری ریکارڈز‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر غور کررہا ہوں جس میں اپنی آواز میں بھی گانے ریکارڈ کراﺅں گا۔