ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزموں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزموں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ...
ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزموں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیاگیا،عدالت نے چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مستردکردیں،محفوظ شدہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سنایا۔

نجی ٹی وی92 نیوز کے مطابق نوید ملک،چودھری ظفرعلی وڑائچ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں ،نازیہ بی بی،شیخ محمد شعیب کی جانب سے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں ،عدالت نے آج ضمانت کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، چاروں وکلا کوکل عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -