کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا, اسد درانی کیس میں نیا موڑ، جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید سماعت سے معذرت کرلی

کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا, اسد درانی کیس میں نیا موڑ، جسٹس محسن ...
 کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا, اسد درانی کیس میں نیا موڑ، جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید سماعت سے معذرت کرلی

  

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی ) کے  سابق ڈائریکٹر جنرل  اسد درانی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)  سے نکالنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر مزید سماعت سے معذرت کر تے ہوئے نئے بینچ کے لیے معاملہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوادیا، انہوں نے  ریمارکس دیے کہ کیس کا سارا پس منظر جانتا ہوں، فیصلہ بھی لکھنے کے مرحلے میں تھا، میں یہ کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج رہا ہوں، یہ افسوسناک ہے لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا ۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ اسد درانی 2008 سے دشمن عناصر بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطوں میں رہے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف کی تھی ۔

مزید :

قومی -