پی ایس ایل 6 کے دوران میڈیا کانفرنسز کب ہوں گی اور ٹیمیں ٹریننگ کب کریں گی؟ تمام تر تفصیلات جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ءکیلئے ٹیموں کی ٹریننگ اورمیڈیا کانفرنسزکا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کوویڈ 19 پروٹوکولزکے تحت میڈیا نمائندگان کوصرف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ٹریننگ سیشنزکی کوریج کی اجازت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سات مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری رہے والے پہلے مرحلے سے قبل تمام چھ ٹیمیں ٹریننگ سیشنز اور ورچوئل میڈیا سیشنزمیں شرکت کریں گی جبکہ پری ٹورنامنٹ ورچوئل میڈیا سیشنزکے بعد ہرمیچ کے اختتام پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے انٹرویوز واٹس گروپ میں شیئر ہوں گے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغازپیرسے ہورہا ہے، پہلے روزسہ تین بجے پشاورزلمی کی ٹیم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، رات ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی، منگل کو صبح 11 بجے لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کے ورچوئل میڈیا سیشنز ہوں گے، سہ پہر3 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز ہوگا۔
رات ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز کریں گی، اسی وقت معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں کراچی کنگز کا ٹریننگ سیشن شروع ہو گا، بدھ کو صبح 11 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے ورچوئل میڈیا سیشنز طے ہیں۔
سہ پہر3 بجے ملتان سلطانزاوراسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز کریں گی، رات ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ ہوگا جبکہ اسی وقت معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پریکٹس میچ ہو گا، جمعرات 18 فروری کو صبح 11 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ورچوئل میڈیا سیشنز ہونا ہیں، سہ پہر3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پریکٹس میچ ہو گا، رات ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پریکٹس میچ کیلئے میدان میں اتریں گی۔
رات ساڑھے سات بجے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ ہونا ہے، اگلے روز سہ پہر3 بجے پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل سٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنز ہوں گے، رات ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں پریکٹس سیشنز میں شریک ہوں گی، رات ساڑھے سات بجے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز پریکٹس کرے گی۔ ایونٹ میں ہفتہ سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہو گا، نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے، ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہو گا، جمعہ کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔