نیپرا نے بجلی ایک روپیہ95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
نیپرا نے بجلی ایک روپیہ95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی ایک روپیہ95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی کا اوسط ٹیرف 14 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 33 پیسے مقرر کردیاگیا،فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی، فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا، نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -