سیالکوٹ ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

سیالکوٹ ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری
سیالکوٹ ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرت ہوئے کہا کہ حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی کو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔

واضح رہے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی، جن میں احسن اقبال، رانا ثنا، خرم دستگیر، جاوید لطیف بھی شامل ہیں۔

یاد رہے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا۔ علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -