سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑدیا 

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑدیا 
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑدیا ،سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے اورمسلم کانفرنس کی سربراہی قبول کرلی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سردار سکندرحیات کو جماعت کا سپریم ہیڈنامزد کردیاہے،سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے بانی رہنما تھے،سردار سکندر حیات نے آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنانے میں کلیدی کردار تھا،سردار سکندر حیات نے ساتھیوں کو بھی دوبارہ مسلم کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ان کاکہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔مسلم کانفرنس کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔