وزیراعلیٰ سندھ اورمیری کرسی کافاصلہ کم رہ گیا،حلیم عادل شیخ 

وزیراعلیٰ سندھ اورمیری کرسی کافاصلہ کم رہ گیا،حلیم عادل شیخ 
وزیراعلیٰ سندھ اورمیری کرسی کافاصلہ کم رہ گیا،حلیم عادل شیخ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اورمیری کرسی کافاصلہ کم رہ گیا،وزیراعلیٰ کوڈرہے کہیں مجھ سے کرسی تبدیل نہ ہوجائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں ناانصافیوں کی حکومت ہے،میرے نام اراضی کاریکارڈ الیکشن کمیشن میں بھی جمع ہے،

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک وزیرنے مجھ پرفائرنگ کرائی،ہم عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، پی ٹی رہنما رہنما نے کہاکہ اپنی اراضی کے ایک ایک انچ کے کاغذات موجودہیں، لیزکی زمین کے دستاویزات ہوتے ہیں وہ تجاوزات نہیں ہوتیں۔ان کاکہناتھا کہ میرا قصوریہ ہے کہ حق اورسچ بولتاہوں۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میرے بھائی کا فارم ہاؤس 20سال پراناہے،جنوری 2018 کو ان سے لڑائی شروع ہوئی،پولیس کو بغیر وردی فارم ہاو¿س بھیج کرتوڑپھوڑکی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -