سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی، رحمان ملک ٹکٹ سے محروم

سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی، رحمان ...
سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی، رحمان ملک ٹکٹ سے محروم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور اسلام الدین شیخ کو ٹکٹ نہیں مل سکا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق رحمان ملک اور اسلام الدین شیخ رواں سال سینیٹ سے ریٹائرہو رہے ہیں ،جام مہتاب ڈھیر، صادق علی میمن جنرل نشست پر امیدوار ہونگے ،خیرالنسامغل، پلوشہ خان خواتین کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

کریم خواجہ اورتاج حیدر ٹیکنوکریٹس نشست پر کاغذات جمع کرائیں گے،شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک ،شہادت اعوان اور سلیم مانڈوی والا جنرل نشستوں پر امیدوار ہوں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -