سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ( ن) نے امیدوارفائنل کرلئے

 سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ( ن) نے امیدوارفائنل کرلئے
 سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ( ن) نے امیدوارفائنل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار فائنل کرلئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن نے راجہ ظفرالحق اورپرویزرشیدکو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ محمدزبیرکو پہلی بارپنجاب سے سینیٹ میں لانےکافیصلہ کیاگیاہے۔
ن لیگ نے اعظم نذیرتارڑ کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے، ن لیگ نے سربراہ جمعیت اہلحدیث ساجدمیرکواپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا امکان ہے۔