آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا مگر کیوں؟
میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں جاری رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روز تک آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ بند رہے گا جبکہ یہ فیصلہ وکٹوریہ گورنمنٹ کی جانب سے کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ روز کے لاک ڈاؤن کے اعلان پر کیا گیا ہے۔
ٹینس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے مقابلے پلان کے مطابق جاری رہیں گے لیکن اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا البتہ کل سے میچز کے دوران تماشائی نہیں ہوں گے، ٹکٹ مکمل طور پر ری فنڈ کئے جائیں گے جس کے طریقہ کار کا اعلان جلد ہو گا۔