چین نے بی بی سی پر پابندی عائد کردی مگر کیوں؟

چین نے بی بی سی پر پابندی عائد کردی مگر کیوں؟
چین نے بی بی سی پر پابندی عائد کردی مگر کیوں؟

  

برمنگھم  (سید حسنین رضا) چین نے برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ورلڈ نیوز) پر پابندی عائد کردی۔

چین میں میڈیا کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ بی بی سی صحافتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ بی بی سی نے منصفانہ رپورٹنگ کے قوانین توڑے جس کی بنا پر اس کو چین میں نشریات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بی بی سی پر پابندی کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔ بی بی سی انتظامیہ نے چین کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بی بی سی دنیا کا سب سے زیادہ معتبر نشریاتی ادارہ ہے جو دنیا بھر سے ملنے والی خبروں کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر رپورٹ کرتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -