کون کون سی مشہور کمپنیاں بٹ کوائن کی حمایت میں آگے آگئیں؟ قیمت اتنی بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے

کون کون سی مشہور کمپنیاں بٹ کوائن کی حمایت میں آگے آگئیں؟ قیمت اتنی بڑھ گئی ...
کون کون سی مشہور کمپنیاں بٹ کوائن کی حمایت میں آگے آگئیں؟ قیمت اتنی بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے
سورس: skyfilabs

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

بٹ کوائن پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئن ڈیسک کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت نے آج نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ آج ایک بٹ کوائن کی قیمت 48 ہزار 684 اعشاریہ 49 ڈالر (77 لاکھ 44 ہزار 870 روپے) تک گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ ماسٹر کارڈ، بینک آف نیو یارک اور ٹوئٹر کی جانب سے کرنسی کی سپورٹ کے حوالے سے آنے والے بیانات ہیں۔

اس کے علاوہ بینک آف انگلینڈ میلون کارپویشن نے مخصوص صارفین کیلئے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو رکھنے، ٹرانسفر اور اجرا کی سروس متعارف کروانے پر غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل بٹ کوائن کی قیمت میں کچھ روز پہلے اس وقت یکدم اضافہ ہوگیا تھا جب بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اس میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی قیمت کے طور پر بٹ کوائن بھی قبول کریں گے۔

مزید :

بزنس -