سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کاکاغذات نامزدگی کاوقت بڑھانےکامطالبہ 

سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کاکاغذات نامزدگی کاوقت بڑھانےکامطالبہ 
سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کاکاغذات نامزدگی کاوقت بڑھانےکامطالبہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے خط میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا، کیا 2روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاو¿نٹس سمیت دیگر امور طے کیے جاسکتے ہیں؟ ،کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے۔

خط میں کہاہے کہ امیدواروں کے انٹرویو ، سکروٹنی دیگر عوامل کےلئے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے، تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں، شیڈول کے اجرا سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں ، دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں ۔

نیئربخاری کامزید کہنا ہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاو¿نٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں، ایک یا دو روز میں بینک اکاو¿نٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں، امیدواروں کو امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -