بجلی مہنگی ہونے کے بعد گھریلوصارفین کی ٹیرف تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے مہنگی ہونے کے بعد گھریلوصارفین کی ٹیرف تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف دو روپے سے بڑھ کر تین روپے 95 پیسے ہوجائےگا ،100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے سات روپے 74 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے،200 یونٹ کا ٹیرف 10 روپے چھ پیسے ہو جائے گا۔
اسی طرح 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 12 روپے 15 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے جبکہ300 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 19روپے 55 پیسے ہوجائےگا۔