سینٹ انتخابات میں فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا، زاہدہ لطیف نے دعویٰ کردیا

سینٹ انتخابات میں فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا، زاہدہ لطیف نے دعویٰ ...
سینٹ انتخابات میں فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا، زاہدہ لطیف نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کی مر کزی خاتون رکن زاہدہ لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 3مارچ کو سینٹ انتخابات میں فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ، عمران خان کسی صورت اپوزیشن جماعتوں کو معاف نہیں کریں گے ، وہ پارٹی رکن افشا ں طارق اور رانا شہزا سہیل سمیت دیگر کے ہمراہ راوی ٹائون لاہور میں مختلف علاقوں کے دورے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

ان کا کہناتھاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ، اپوزیشن جماعتیں ہر وقت شور مچا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر ہر بار کی طر ح اب بھی انکو منہ کی کھانا پڑ ے گی اور تحر یک انصاف عوامی خدمت کی ترقی اور خوشحالی کا مشن کامیابی کیساتھ جاری رکھے گی۔